حیدرآباد۔13۔فروری(اعتماد نیوز)لوک سبھا میں تلنگانہ بل کی پیشی کے پیش نظر
آج تین سیما آندھرا کے ارکان اسمبلی نے کانگریس پارٹی کو خیر آباد کرنے کا
فیصلہ کرلیا۔ چنانچہ انہوں نے استعفی کا فیصلہ کر لیا تاہم انہوں نے اس سے
متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔
اندرون دو دن وہ اس سے متعلق اعلان کر سکتے
ہیں۔ کانگریس کے ارکان اسمبلی ادالا پربھاکرریڈی‘سریدھر کرشنا ریڈی‘اور
بنڈارو ستیہ نارائن راؤ نے کانگریس کو چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیا۔اسکے علاوہ
ذرائع کے مطابق مزید ارکان اسمبلی استعفی کی راہ اختیار کر سکتے ہیں۔